لاہور: شہر کے مختلف جگہوں سے 3 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار
11-09-2025
(لاہور نیوز) جوہر ٹاؤن، نشترکالونی اور فیکٹری ایریا سے پولیس نے 3 مشکوک ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کر لیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزموں کو کرائم ہاٹ سپاٹس پر مشکوک جانتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ملزم شارع عام پر اسلحہ کی نمائش کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلا رہے تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے 1 پستول، 2 رائفلیں، گولیاں و میگزینز برآمد ہوئیں، گرفتار حیدر، نواز، سعید کارروائی کیلئے تھانہ نشتر کالونی، فیکٹری ایریا، چوکی ایل بلاک کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔