آئی جی پنجاب کی مزار اقبالؒ پرحاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتح خوانی کی

11-09-2025

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی شاعر مشرق،مصور پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر حاضری، مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، سلامی پیش کی اور روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتح خوانی کی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کئے۔ آئی جی پنجاب نے اپنے تاثرات میں کہا کہ علامہ اقبالؒ کی شاعری نے برصغیر کے مسلمانوں میں جدوجہد آزادی کے لئے جوش و جذبے کی نئی روح پھونک دی، علامہ اقبالؒ کی شاعری، افکار، انصاف پسندی کا درس پنجاب پولیس کے کیلئے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یوم اقبال بحیثیت قوم علامہ اقبالؒ کے افکار کو مشعل راہ بنانے کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔ اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی، ایس پی سٹی و دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔