برگر، شوارما پوائنٹس کو مردہ مرغی کا گوشت سپلائی کرنیوالے دو ملزم گرفتار

11-08-2025

(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ نواں کوٹ نے کارروائی کے دوران برگر، شوارما پوائنٹس کو مردہ مرغی کا گوشت سپلائی کرنے والے دو ملزم گرفتار کر لئے۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزموں سے مردہ مرغی کا 100 کلو سے زائد گوشت برآمد ہوا، ترجمان  نے بتایا کہ ملزمان موٹرسائیکل پر مردہ گوشت منتقل کر رہے تھے۔ ڈولفن ٹیم  نے تعفن کیوجہ سے موٹرسائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا، ملزموں  نے فرار ہونے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔ ترجمان  نے بتایا کہ مردہ گوشت موٹرسائیکل پر مختلف بوریوں میں لپیٹ کر چھپایا گیا تھا، گرفتار ملزمان عبداللہ، بلال کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ نواں کوٹ کے حوالے کر دیا گیا۔