لاہور: شہر کے مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

11-08-2025

(لاہور نیوز) لاہور شہر کے مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

کلمہ چوک میٹرو اسٹیشن کے قریب 60 سالہ بزرگ مردہ حالت میں ملا،  40 سالہ نامعلوم شخص نشے کی زیادتی کے باعث جان کی بازی ہار گیا، جبکہ گڑھی شاہو کے مین بازار کے قریب 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ ایدھی کے ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں  نے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔