مانگا منڈی: پولیس کی کارروائی، شراب سپلائی کرنے والا میاں بیوی جوڑا گرفتار
11-08-2025
(لاہور نیوز) مانگا منڈی پولیس نے دورانِ پٹرولنگ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائی میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں شراب کی سپلائی کر رہے تھے، گرفتار ملزمان کی شناخت شہزاد مسیح اور اس کی بیوی چندہ بی بی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 120 بوتلیں امپورٹڈ شراب برآمد کی جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔ ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔