پنجاب میں خصوصی افراد کیلئے وظیفہ مقرر کر دیا گیا

11-08-2025

(ویب ڈیسک) پنجاب میں خصوصی افراد کیلئے وظیفہ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ہمت کارڈ رکھنے والے افراد کو ہر 3 ماہ بعد ساڑھے 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے جبکہ نابینا افراد کو 12 ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے اور ان کے لئے وہیل چیئرز بھی مہیا کی جائیں گی۔ خصوصی افراد اپنا ’’سپیشل پرسن‘‘ شناختی کارڈ بنوا سکتے ہیں، امداد کے خواہش مند اپنا شناختی کارڈ نمبر 8123 پر میسج کر کے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔