نہم جماعت کا سلیبس تمام غلطیاں ختم کر کے جاری کر دیا گیا
11-08-2025
(لاہور نیوز) پیکٹا نے نہم جماعت کا ترمیم شدہ سمارٹ سلیبس دوبارہ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کیمسٹری کے سلیبس میں 50، فزکس میں 85 جگہوں پر غلطیاں تھیں، بیالوجی کے سلیبس میں 40 جبکہ کمپیوٹر سائنس میں 21 سے زائد غلطیاں پائی گئیں۔ سلیبس کی غلطیاں دور کرنے میں قاضی ایپکس سکول کے اُساتذہ نے پیکٹا سے تعاون کیا، اُن کا کہنا ہے کہ نہم کے بعد 11ویں جماعت کا سمارٹ سلیبس بھی آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا۔