مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سنٹرفارآٹزم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پہلا اجلاس،اہم فیصلے
11-08-2025
(ویب ڈیسک) معاون خصوصی وزیراعلیٰ سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق کی سربراہی میں مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سنٹرفارآٹزم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پہلا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں آٹسٹک بچوں کی فلاح اور بحالی کے حوالے سے تاریخی فیصلے کئے گئے۔ مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سنٹر فار آٹزم پہلا سٹیٹ آف دی آرٹ سرکاری ادارہ بنے گا،خصوصی بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم اور تھراپی اب بالکل مفت دی جائے گی۔ آٹزم سکول میں بچوں کو فری یونیفارم، فری سکول میل ،پک اینڈ ڈراپ مفت دیا جائیگا۔ سکول اینڈ ریسورس سنٹر فار آٹزم میں آٹزم ٹیچر ٹریننگ ،ریسرچ کا ریسورس سنٹر قائم ہوگا۔ اجلاس میں سکول اینڈ ریسورس سنٹر فار آٹزم میں داخلوں ،سٹاف بھرتی کا عمل فوری شروع کرنیکا فیصلہ کیا گیا۔ایوننگ شفٹ میں سیلف فنانسنگ پر آٹسٹک بچوں کو تھراپی سروسز کی سہولت بھی دی جائے گی۔ اجلاس میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ، سیکرٹری پرائمری ہیلتھ، سیکرٹری ایجوکیشن نے شرکت کی۔ سیکرٹری فنانس اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن بھی بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔