پاکستان نے ایشین شاٹ گن گرینڈ پریکس چیمپئن شپ میں 2 میڈلز جیت لیے
11-08-2025
(لاہور نیوز) کویت میں ایشین شاٹ گن گرینڈ پریکس چیمپئن شپ میں پاکستان نے 2 میڈلز اپنے نام کر لیے۔
کویت میں ایشین شاٹ گن گرینڈ پریکس چیمپئن شپ میں اسکیٹ کیٹیگری میں پاکستان کے عثمان چاند نے سلور اور امام ہارون نے برونز میڈل حاصل کیا۔ اولمپک ٹریپ ایونٹ میں فرخ ندیم ساتویں نمبر پر رہے، اولمپک ٹریپ ایونٹ میں 64 شاٹ گن شوٹرز نے حصہ لیا تھا۔