سگیاں روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی رکشہ کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق
11-07-2025
(لاہور نیوز) شاہدرہ کے پاس سگیاں روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے رکشہ کو ٹکر مار دی۔
پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں رکشہ میں سوار ایک شخص جاں بحق ہو گیا، جاں بحق 30 سالہ رضوان علی شرقپور شریف کا رہائشی تھا جبکہ حادثے کا باعث بننے والا ڈرائیور ٹرک سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے تاہم ٹرک ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔