لوہاری گیٹ: ڈولفن سکواڈ نے منشیات کی سپلائی ناکام بنا دی

11-07-2025

(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ نے منشیات کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق لوہاری گیٹ ڈولفن سکواڈ نے پیشہ ورشراب فروش گرفتارکرلیا، ترجمان  نے بتایا کہ ملزم کو سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران چیک کیا گیا تھا، ملزم کے قبضہ سے 10 لیٹر دیسی شراب کا کین برآمد ہوا۔ ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ ملزم آن کال شراب سپلائی کے دھندے میں ملوث ہے، گرفتار ملزم آصف ریکارڈ یافتہ ہے، جسے مزید کارروائی کیلئے تھانہ لوہاری کے حوالے کردیا گیا۔