پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا
11-07-2025
(لاہور نیوز) پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے پنجاب کے سب سے بڑے امتحان پی ایم ایس کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔
پراونشل مینجمنٹ سروس کی 67 آسامیوں کے حتمی نتائج چئیرمین پی پی ایس سی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عبدالعزیز کی منظوری کے بعد جاری کیے گئے۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد کی جانب سے پی ایم ایس کے حتمی نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا سید کاظم مقدس کاظمی کے مطابق پی ایم ایس کے 47 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ اس کے علاوہ صفی اللہ طارق، سید احسن عبداللہ، فاطمہ اکبر، مقدس فاطمہ، فاطمہ خالد، شاہ نواز، ہمنا اشرف، عمیر اسلم، رِدا احمد، مشکت مبشر اور یُسرا طارق بھی کامیاب امیدواروں میں شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول میں 8 امیدوار کامیاب قرار پائے، جن میں علی احتشام ملک، جویریہ یونس، بدر الدین شہریار، حفصہ اقبال، احمد وقاص ظفر، ہُما انجم، ساجد رحیم اور احمد رضا شامل ہیں۔ اقلیتوں کے کوٹے پر مختص 12 آسامیاں غیر مسلم امیدواروں کی عدم دستیابی کے باعث خالی رہ گئیں، کامیاب امیدواروں کی مکمل فہرست پنجاب پبلک سروس کمیشن کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہے۔