بیوی اور بیٹی اغواء کیس: سسرالیوں نے داماد ڈی ایس پی کیخلاف درخواست دیدی
11-07-2025
(لاہور نیوز) برکی کے علاقہ سے اغواء ہونیوالی ماں بیٹی کے اغواء کا الزام سسرالیوں نے اپنے ہی داماد ڈی ایس پی پر لگا دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو مغویان کی بازیابی کیلئے درخواست بھی دے دی۔
عثمان حیدر کے سسرالیوں نے ڈی ایس پی پربیوی، بیٹی کو لاپتہ کرنے کا الزام لگا دیا، ڈی ایس پی کے سسرالیوں نے عثمان حیدر کیخلاف درخواست وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو درخواست دے دی۔ تہمینہ شوکت نے الزام لگایا ہے کہ ڈی ایس پی نے خود ہی اپنی بیوی اور بیٹی کو لاپتہ کیا جبکہ انویسٹی گیشن پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا اور فیملی جھگڑے سمیت مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں، جلد ہی مغویوں کو منظر عام پر لے آئیں گے۔