برائلر گوشت 14 روپے مہنگا، فی کلو قیمت 453 روپے ہو گئی

11-07-2025

(لاہور نیوز) ملک میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

حالیہ دنوں میں برائلر مرغی کا گوشت 14 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا، جس کے بعد اس کی فی کلو قیمت 453 روپے تک پہنچ گئی، مارکیٹ میں صافی گوشت کی قیمت بھی 550 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے جس سے صارفین کو اضافی مالی بوجھ کا سامنا ہو رہا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق برائلر مرغی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سپلائی کے مسائل اور پیداوار میں کمی ہے، زندہ برائلر کی ہول سیل قیمت 299 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جبکہ پرچون میں یہ قیمت 313 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح فارمی انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں انڈوں کی فی درجن قیمت 343 روپے تک پہنچ گئی ہے، مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 10 ہزار 170 روپے میں دستیاب ہے، انڈوں کی کھپت کے مقابلے میں سپلائی میں کمی آ رہی ہے، جس سے قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔