بینک سے رقم لے کر نکلنے والا شہری 50 لاکھ روپے سے محروم
11-07-2025
(لاہور نیوز) لاہور میں مسلح ڈاکو شہری سے 50 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے نیو ٹاؤن میں شہری بینک سے 50 لاکھ لے جا رہا تھا کہ مسلح ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا، متاثرہ شہری فرحان بینک سے رقم نکال کر باہر نکلا تو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے بیگ چھین لیا۔ کنسٹرکشن کے کاروبار سے وابستہ متاثرہ شہری فرحان نے بتایا کہ اس نے بینک سے رقم کاروبار کے لئے نکلوائی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمان مکمل ریکی کے ساتھ آئے تھے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔