پانچویں اور آٹھویں جماعت کے سمارٹ سلیبس پر بھی کام شروع

11-07-2025

(ویب ڈیسک) پانچویں اور آٹھویں جماعت کے سمارٹ سلیبس پر بھی کام شروع کر دیا گیا جو آئندہ ہفتے جاری کر دیا جائے گا۔

پانچویں اور آٹھویں کا نصاب زائد ہونے سے بچوں کو سلیبس پڑھانے میں مشکلات درپیش ہیں اس لئے دونوں جماعتوں کیلئے سمارٹ سلیبس پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ پرائمری اور مڈل کا نصاب سمارٹ کرنے کیلئے ماہرین تعلیم کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں، سمارٹ سلیبس میں سرکاری و نجی سکولوں کے ماہرین تعلیم سے مشاورت کی جا رہی ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ سلیبس آئندہ ہفتے میں جاری کیا جائے گا۔ اس حوالے سے اساتذہ کا کہنا ہے کہ بچوں کے پرائمری اور مڈل کے سالانہ امتحانات میں صرف تین ماہ باقی رہ گئے ہیں، فروری میں پانچویں  اور آٹھویں جماعت کے بچوں کی بورڈ کی طرز پر اسیسمنٹ کی جانی ہے، سمارٹ سلیبس سے چھوٹے بچوں سے بھی اچھے نتائج حاصل کئے جا سکیں گے۔