ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلہ، زیر حراست ملزم فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک

11-07-2025

(لاہور نیوز) سی سی ڈی پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان ڈیفنس کے علاقے میں مبینہ مقابلہ ہوا جس میں زیرِ حراست ملزم یاسر ہلاک ہو گیا۔

سی سی ڈی حکام کے مطابق اے ایس آئی ندیم شاہ ملزم یاسر کو ریکوری کیلئے  لے کر گیا تھا کہ اسی دوران ہیئر کے قریب اس کے ساتھیوں  نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران زیر حراست ملزم یاسر ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کے ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس  نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دیا ہے اور فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔