چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا گرفتار، انسداد دہشتگردی عدالت پیش
11-07-2025
(لاہور نیوز) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتاری کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت پیش کردیا گیا۔
سابق رکن اسمبلی کو 9 مئی کے مقدمہ میں عدالت نے 10 سال قید کی سزا سنائی تھی، اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ صاحبزادہ حامد رضا پشاور سے فیصل آباد کی طرف سفر کر رہے تھے کہ اسلام آباد پولیس نے انہیں گرفتار کیا، قائم مقام چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حسن رضا نے گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔