انڈسٹریل اور ایگریکلچرل کنکشن: بجلی کے استعمال کیلئے نیا سپورٹ پیکیج

11-06-2025

(لاہور نیوز) وفاقی حکومت نے صنعتی و زرعی شعبے کےلئے بجلی کی قیمت کا نیا تین سالہ سپورٹ پیکج پیش کر دیا۔

 گزشتہ سال کی نسبت اضافی بجلی استعمال کرنے پر 22.98 روپے فی یونٹ چارج ہوں گے.  پیکج کا اطلاق کےالیکٹرک سمیت ملک بھر کے صنعتی  اور زرعی بجلی کنکشن کے مالک  کنزیومرز پر ہو گا۔  اس حوالے سے وفاقی حکومت نے نیپرا میں درخواست دائر کر دی جس پر 11 نومبر کو سماعت ہو گی، نیپرا سے منظوری کے بعد پیکج کا اطلاق ہو گا،  انکریمنٹل پیکج پر ماہانہ و سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کا اطلاق نہیں ہو گا۔