ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان فائنل میں نہ پہنچ سکا
11-06-2025
(لاہور نیوز) ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں محمد سجاد شکست کے بعد چیمپئن شپ سے باہر ہو گئے۔
پاکستان کے محمد سجاد سنوکر کی عالمی چیمپئن شپ میں امریکی حریف سے شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں، قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد سجاد جو براہ راست راؤنڈ 32 میں شامل کیے گئے تھے۔ سٹیج ون کے دوسرے ایونٹ میں امریکا کے اینڈی مک کلوسکی کے ہاتھوں چار، دو سے ناکام ہو گئے، مک کلوسکی کی جیت کا فریم سکور ان کے حق میں 41-71، 80-1، 11-45، 11-71، 79-40 اور 35-73 رہا۔ قبل ازیں محمد سجاد نے سٹیج ون کے دوسرے ایونٹ میں یو اے ای کے عبداللہ ال عطار کیخلاف چار، صفر فریم سے کامیابی حاصل کر لی تھی۔