لاہور: ڈی ایس پی کی فیملی کو اغواء کر لیا، مقدمہ درج
11-06-2025
(لاہور نیوز) لاہور پولیس کے ڈی ایس پی کی بیوی اور بیٹی کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا، پولیس مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے۔
ڈی ایس پی عثمان کی بیٹی اور بیوی کو برکی کے علاقے سے اغوا کیا گیا، ڈی ایس پی محمد عثمان حیدر کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ برکی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مغویان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع کی مدد ٹریس کیا جا رہا ہے، متاثرہ ڈی ایس پی عثمان کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی سے گھر پہنچا تومعلوم ہوا بیوی اور بیٹی کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈی ایس اپی محمد عثمان کاہنہ سرکل میں (انویسٹی گیشن) ونگ میں تعینات ہیں۔