رائیونڈمیں عالمی تبلیغی اجتماع کا آغاز ہو گیا

11-06-2025

(لاہور نیوز) رائیونڈمیں عالمی تبلیغی اجتماع کا آغاز ہو گیا ہے۔

تبلیغی اجتماع کےپہلےمرحلےکاآغازمولانامحمداحمدبٹلہ کےبیان سےہوا، اجتماع کے شرکاسےبھارت، بنگلا دیش کے علما کرام خطاب کریں گے، تبلیغی اجتماع کو دو مراحل میں تقسیم کیا گیا، اجتماع کے پہلے مرحلے کا اختتام 9 نومبر کو دعا پر ہو گا۔ پہلے مرحلے میں دیر بالا، باجوڑ، چترال، سرگودھا، میانوالی، جھنگ، صوبہ سندھ، راولپنڈی، اسلام آباد، چکوال ،جہلم، اٹک، کشمیر، مردان، بونیر اور کرک کے علاقے شامل کیے گئے ہیں۔ اجتماع کے دوران سٹی ٹریفک، پولیس، پٹرولنگ پولیس کے جوان ڈیوٹی پر مامور ہیں۔