سالانہ سکول شماری کا شیڈول جاری: 14 نومبر سے آغاز ہو گا
11-06-2025
(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نے سالانہ سکول شماری کا شیڈول جاری کر دیا۔
پنجاب بھر کے سکولوں کی سکول شماری تین مرحلوں میں کی جائے گی، لاہور میں 14 سے 16 نومبر تک سکول شماری کیجائے گی، پہلے مرحلے میں 13 اضلاع کی سکول شماری ہو گی، دوسرے اور تیسرے مرحلے ہیں 14، 14 اضلاع کی سکول شماری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سکول شماری کا آغاز 14 نومبر سے ہو گا، محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت جاری کر دیں، محکمہ سکول ایجوکیشن نے کہا ہے کہ مستند اور تصدیق شدہ ڈیٹا فراہم کیا جائے۔