ٹھیکے پر دیئے گئے سکولوں میں ناقص تعمیراتی مواد کے استعمال کا انکشاف

11-06-2025

(لاہور نیوز) ٹھیکے پر دیئے گئے پارٹنر سکولوں میں ناقص تعمیراتی مواد اور رنگ و روغن کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق سکولوں کی ظاہری حالت بہتر بنانے کے لئے دیئے گئے فنڈز کا بے دریغ اور غیرمعیاری استعمال کیا گیا، پینٹ کی جگہ ناقص کلر اور چونہ استعمال ہونے سے عمارتوں کی پائیداری متاثر ہوئی۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) نے اس معاملے پر لائسنسی سکولوں کو وارننگ جاری کر دی ہے۔ پیف کے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ پینٹ کیلئے معیاری مواد استعمال کیا جائے، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔