ٹیکس ادائیگی میں بے ضابطگیاں، متعدد مارکیز کے سیل ریکارڈ کی جانچ شروع
11-06-2025
(لاہور نیوز) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں متعدد ریسٹورنٹس، کیفے شاپس اور مارکیز کے سیل ریکارڈ کی جانچ شروع کر دی۔
تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ صارفین سے وصول شدہ ٹیکس سرکاری خزانے میں جمع نہیں کروایا جا رہا تھا۔ انفورسمنٹ افسران نے حقائق کے برعکس اعداد و شمار جمع کروانے اور سیل ریکارڈ چھپانے والوں کے خلاف ریکارڈ ضبط کیا، تمام اضلاع کے افسران کو متبادل سسٹم کی کنیکٹوٹی معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ پی آر اے نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کئے اور چیئرمین نے کہا کہ ای آئی ایم ایس کے ذریعے ریکارڈ میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔