جوہر ٹاؤن :شادیوال چوک میں سلنڈر دھماکا، 8 افراد زخمی
11-06-2025
(لاہور نیوز) جوہر ٹاؤن کے شادیوال چوک میں پیزا شاپ کے کچن میں سلنڈر دھماکے سے دکان میں آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیوحکام کے مطابق ریسکیو ٹیمیں دکان میں لگی آگ پر قابوپانے میں مصروف ہیں ،سلنڈر دھماکہ پیزا شاپ کے کچن میں ہوا۔ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں 20 سالہ سلمان، 21 سالہ معظم، 26 سالہ فیصل، 21 سالہ شہریار، 22 سالہ نعمان، 15 سالہ داؤد، 20 سالہ سبحان اور 25 سالہ ساجد شامل ہیں۔