ڈیجیٹل بینک کا کارپوریٹ اکاؤنٹ ایک دن میں فعال کرنے کا فیصلہ
11-06-2025
(ویب ڈیسک) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے سٹارٹ اپس اور نئی کمپنیوں کیلئے کارپوریٹ اکاؤنٹ کھولنے کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس فیصلے کے تحت ایس ای سی پی نے ایک محفوظ اے پی آئی پر مبنی انضمام کے ذریعے سٹارٹ اپس کو ایک ہی دن میں اپنا کارپوریٹ اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایس ای سی پی کے مطابق یہ ڈیجیٹل لنک نئی شامل شدہ کمپنیوں کو اپنے کاروبار کا آغاز کرنے میں مدد فراہم کرے گا، اس انضمام کے ذریعے سٹارٹ اپس کو اس بات کی سہولت ملے گی کہ وہ طریقہ کار کی تاخیر کو ختم کر سکیں اور انتظامی رکاوٹوں کو کم کرتے ہوئے فوری طور پر اپنے آپریشنز کا آغاز کر سکیں۔