بچت سکیموں کی شرح منافع میں ردوبدل کر دیا گیا
11-06-2025
(ویب ڈیسک) نیشنل سیونگ نے بچت سکیموں کی شرح منافع میں ردوبدل کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بچت سکیموں پر منافع کی نئی شرح 4 نومبر سے لاگو ہو گی، ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 11.3فیصد مقرر کر دی گئی، بہبود ، پنشنر اور شہدا فیملی اکاؤنٹس پر شرح 12.72فیصد مقرر کر دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 10.92فیصد ہو گی، اسی طرح سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس و اکاؤنٹس پر شرح منافع 10.60 فیصد مقرر کر دی، شارٹ ٹرم انویسٹمنٹ، سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع 10.44فیصد ہو گا۔ سیونگ اکاؤنٹ کی شرح منافع 9.50 فیصد برقرار ہے، ثروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ کی سالانہ شرح منافع 9.92 فیصد پر برقرار ہے۔