سموگ: ضلعی انتظامیہ نے مارکیٹس، ریسٹورنٹ و کیفے کے نئے اوقات کار جاری کر دیئے
11-05-2025
(لاہور نیوز) لاہورمیں آلودگی نے مستقل ڈیرے ڈال لئے، ضلعی انتظامیہ نےسموگ کے تدارک کیلئے 2023 والا فارمولا اپنا لیا، لاہور میں مارکیٹیں پیر تا ہفتہ رات 10 بجے بند ہوں گی۔
سموگ کے پیش نظر مارکیٹوں کے لئے پہلے سے طے اوقات کار پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، سموگ اور فضائی آلودگی کے سدباب کے لیے ستمبر 2023 کے نوٹی فکیشن پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ مارکیٹ پیر تا ہفتہ رات 10 بجے بند ہوں گی، اتوار کو دوپہر 2 سے رات 10 بجے تک مارکیٹوں کے اوقات کار ہوں گے، ریسٹورنٹ و کیفے رات 11 بجے بند کرنا ہوں گے، ریسٹورنٹ جمعہ، ہفتہ، اتوار رات 12 بجے تک بند کرنا ہوں گے، ہوم ڈیلیوری کی رات 2 بجے تک کی اجازت ہو گی۔ میڈیکل سٹورز، تندور، دودھ کی دکانیں، ہسپتال، لیبارٹریوں، پٹرول پمپ اور پنکچرز شاپس کو استثنیٰ حاصل ہوگا، نئے اوقات کار پر پابندی لازم، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہو گی۔ ضلعی انتظامیہ کےمطابق پہلے سے جاری نوٹی فکیشن کی موجودگی میں نئے نوٹی فکیشن کی ضرورت نہیں۔