شیرا کوٹ: ساڑھے 7 من مضر صحت گوشت پکڑا گیا
11-05-2025
(لاہور نیوز) شیراکوٹ کے علاقہ میں ناکہ پر مجاہد سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان سے بھاری مقدار میں مضر صحت گوشت لانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا
پولیس کے مطابق ملزم عطاء اللہ پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے مضر صحت گوشت لاہور لا رہا تھا، گرفتار ملزم کے قبضہ سے 300 کلو سے زائد گوشت اور پائے برآمد کر لئے گئے ہیں۔ ملزم اور برآمد شدہ سامان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔