عالمی اسنوکر چیمپئن شپ: شاہد آفتاب نے بھارتی حریف کو شکست دے دی

11-05-2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کے شاہد آفتاب نے بھارتی حریف کو ہرا کر عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے دوسرے مرحلے میں جگہ بنالی۔

تفصیلات کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحا میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں قومی کیوئسٹ شاہد آفتاب نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا۔ انہوں نے راؤنڈ 16 میں بھارتی حریف پارس گپتا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-4 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ان کی جیت کا فریم اسکور 25-73، 94-27، 36-77، 76-58، 6-122 اور 49-60 رہا۔ دوسری جانب براہ راست راؤنڈ 32 میں رسائی پانے والے سابق عالمی نمبر 2 محمد سجاد ہانگ کانگ کے فونگ کووک وائی سے ہار گئے، تاہم ناکامی کے باوجود وہ اگلے مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔