وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی

11-05-2025

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی جہاں وہ عالمی انوائرمنٹ کانفرنس میں شرکت کریں گی۔

ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک ہفتہ بیرون ملک قیام کریں گی، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور دیگر 6 افسران بھی وفد میں شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس میں بھارتی پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے سے متعلق اقدامات دنیا کے سامنے پیش کیے جائیں گے جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے آلودگی کے خاتمے کے لیے کیے گئے اقدامات پر عالمی رہنماؤں کو آگاہ کیا جائے گا۔