کالجز اور یونیورسٹیز کے سٹوڈنٹس کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

11-05-2025

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے شرکاء نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔

وفد میں مختلف کالجز، یونیورسٹیز کے 200 طلباء طالبات شریک تھے۔ سٹوڈنٹس کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے  دی گئی، ساتھ ہی سیف سٹی کے مانیٹرنگ سینٹر میں ڈیجیٹل وال سے شہر کی سرویلنس کا مشاہدہ بھی کروایا گیا۔  سٹوڈنٹس کو پنجاب ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 کی اپ گریڈیشن، جدید سہولیات بارے بتایا گیا، اس کے علاوہ انہیں ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن، بلڈ بینک ، میثاق سینٹر بارے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر سٹوڈنٹس کا کہنا تھا کہ سیف سٹیز میں آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ متاثر کن ہے، سیف سٹی آکر خود کو پہلے سے زیادہ محفوظ تصور کررہے ہیں، سیف سٹی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جرائم پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔