گھر کی دہلیز پر کھڑے پراپرٹی ڈیلر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

11-05-2025

(لاہور نیوز) ہیئر میں گھر کی دہلیز پر کھڑے پراپرٹی ڈیلر کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان  نے گھر کی دہلیز پر کھڑے آکاش ایوب پر فائرنگ کی جس سے 26 سالہ نوجوان موقع پر دم توڑ گیا۔ مقتول اسماعیل پورہ میں پراپرٹی کا کاروبار کرتا تھا، پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر دی۔ پولیس  نے واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔