وحدت کالونی: گھریلو ناچاقی سے تنگ شہری کی خودکشی

11-04-2025

(لاہور نیوز) وحدت کالونی کے علاقہ ایل بلاک کوارٹرز کے رہائشی شہری نے گھریلو ناچاقی سے تنگ آکر خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق 55سالہ نعمت اللہ نے گھریلو تنازع پر زہریلی گولیاں کھائیں، متاثرہ شخص کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا مگرجانبر نہ ہو سکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش مردہ خانے منتقل کرنے کے بعد اہلخانہ کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات جاری ہیں۔