لاہور: کرنٹ لگنے سے لیسکو اہلکار جان کی بازی ہار گیا

11-04-2025

(لاہور نیوز) نین سکھ چوک کے قریب کرنٹ لگنے سے لیسکو اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق 40سالہ ریاض کوکام کے دوران کرنٹ لگا جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا جائے گا۔