پیما کے سکولوں اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے بجٹ جاری

11-04-2025

(ویب ڈیسک) پیما کے سکولوں کیلئے 60 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں، جو تنخواہوں اور دیگر آپریشنل اخراجات کیلئے استعمال ہوں گے۔

اس کے علاوہ چوبرجی میں رہائشی ٹاور بنانے کیلئے جاری کی گئی سکیم کیلئے 20 کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں، جس سے اس منصوبے کو مکمل کیا جائے گا۔ مزید برآں، پی وی ٹی سی کے سکل پروگرام کیلئے 19 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔