چیف جسٹس عالیہ نیلم کا جوڈیشل ٹاور کی ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کا حکم
11-04-2025
(لاہور نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے جوڈیشل ٹاور کی ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کے اقدامات کا حکم دیدیا۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں فنانس سیکرٹری مجاہد شیر دل بھی موجود تھے، ملاقات میں لاہور میں جوڈیشل ٹاور کی تعمیر سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔ اس دوران چیف جسٹس عالیہ نیلم نے جوڈیشل ٹاور کی ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کے اقدامات کا حکم دیدیا، چیف جسٹس نے عدلیہ کے مالیاتی امور جلد نمٹانے کا حکم بھی دیا اورچیف سیکرٹری کو ایکس کیڈر کورٹس کے ججز کی جلد تعیناتی کی ہدایت بھی کر دی۔ مزید برآں، ملاقات کے دوران چیف سیکرٹری نے چیف جسٹس کو عدلیہ کے فنانس امور پر کئے گئے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا، چیف سیکرٹری پنجاب نے حکومت کی جانب سے عدالتی اداروں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔