پنجاب آرٹس کونسل کا تھیٹرز کو ڈرامہ قوانین کی خلاف ورزی پر نوٹسز
11-04-2025
(لاہور نیوز) پنجاب آرٹس کونسل نے ڈرامہ قوانین کی خلاف ورزی پر مختلف تھیٹرز اور اداکاراؤں کو نوٹسز جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجابی تھیٹر، شمع تھیٹر اور تماثیل تھیٹر کو دورانِ ڈرامہ کیمرے بند رکھنے پر نوٹس بھیجے گئے ہیں، اداکاراؤں زارا خان، ملائکہ شہزادی اور ارم چوہدری کو غیر اخلاقی پرفارمنسز پر وضاحت کیلئے طلب کیا گیا ہے۔ پنجاب آرٹس کونسل نے تمام فریقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ دو روز کے اندر پکار دفتر میں تحریری جواب جمع کرائیں۔ ذرائع کے مطابق آرٹس کونسل نے واضح کیا ہے کہ تھیٹرز میں قانونی اور اخلاقی حدود سے تجاوز برداشت نہیں کیا جائے گا اور مستقبل میں ایسی خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔