لاری اڈا: تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

11-04-2025

(لاہور نیوز) لاری اڈا کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو زور دار ٹکر ماری، واقعے میں موٹرسائیکل سوار 45 سالہ مقصود نثار شدید زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے ٹرک کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ حد سے زیادہ رفتار اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔