پہلا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
11-04-2025
(لاہور نیوز) پہلے ون ڈے میچ میں میزبان پاکستان نے مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی رونقیں بحال ہو گئیں، اقبال سٹیڈيم میں آج پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں جہاں ساؤتھ افریقہ پہلے بیٹنگ کر رہا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی پہلی بار قومی ٹیم کی کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جنوبی افریقہ کی جانب سے تین کھلاڑی ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ ڈیوالڈ بریوس کندھے کی انجری کے باعث ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔