واسا کے افسران کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

11-03-2025

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے مختلف اضلاع میں واسا کے افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل کے حکم پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق واسا لاہور کے افسر عمران قریشی کو ڈی جی واسا پنجاب کے ڈسپوزل پر بھیج دیا گیا ہے۔ فیصل شوکت کو ایم ڈی واسا ملتان جبکہ ایم ڈی واسا ملتان خالد رضا خان کا فیصل آباد تبادلہ کردیا گیام شاہد رضا پاشا کو ڈپٹی ڈائریکٹر واسا شیخوپورہ تعینات کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد مقبول کو فیصل آباد سے تبدیل کر کے ایم ڈی واسا جہلم جبکہ گلریز ارشد کو ڈپٹی ڈائریکٹر واسا شیخوپورہ تعینات کر دیا گیا۔ محمد عمر فاروق کو ڈی ایم ڈی واسا مری تعینات کردیا گیا، محمد عمر فاروق کے پاس ڈائریکٹر ایڈمن راولپنڈی کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا، اس کے علاوہ محسن علی کو ڈائریکٹر میٹروپولٹین پلاننگ گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کر دیا گیا ہے۔