کاہنہ: نوجوان کی زہریلی گولیاں نگل کر خود کشی کی کوشش

11-03-2025

(لاہور نیوز) کاہنہ چوکی صوئے آصل کے علاقہ میں نوجوان نے خودکشی کی کوشش کی

کاہنہ پولیس کے مطابق 25 سالہ فیاض نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں جس کے باعث اسکی حالت غیر ہو گئی, فوری طبی امداد کیلئے اسے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر ڈاکٹروں کے مطابق اسکی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے جلد ہی حقائق سامنے آ جائیں گے۔