صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کو طلب کر لیا
11-03-2025
(لاہور نیوز) صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس مورخہ 5 نومبر 2025 بروز بدھ سہ پہر 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے، صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے۔ خیال رہے قومی اسمبلی کا 5 نومبر کو ہونے والا اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 21 واں اجلاس ہو گا۔