سرکاری تعلیمی اداروں میں مڈٹرم امتحانات کا شیڈول جاری

11-03-2025

(لاہور نیوز) سرکاری تعلیمی اداروں میں مڈ ٹرم امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

پیکٹاکےتحت تمام کلاسزکےتمام مضامین کےمڈٹرم امتحانات کا8دسمبر2025سےآغاز ہوگا، پیکٹا نے مڈ ٹرم سکول بیسڈ اسسمنٹ امتحانات شیڈول جاری کر دیا۔ یکم دسمبر سے6 دسمبر تک پیپر کی تیاری کی جائے گا۔8دسمبر سے19 دسمبر تک سکول بیسڈ اسسمنٹ امتحانات لیے جائیں گے۔9دسمبر سے20 دسمبر تک رزلٹ کارڈ کی تیاری کی جائے گی۔ پیکٹا حکام نے کہا تمام کلاسز کے امتحانات آئٹم بینک سسٹم سے تیار ہوں گے، پرچے اردو اور انگلش میڈیم دونوں زبانوں میں ہوں گے۔