خلیل الرحمان قمر ویڈیو کیس، این سی سی آئی اے سے مقدمے کا ریکارڈ طلب

11-03-2025

(لاہور نیوز) سیشن کورٹ لاہور میں معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو بنانے اور وائرل کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم ممنون حیدر کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔

ڈیوٹی جج  نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سے مقدمے کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے دوران خلیل الرحمان قمر کی جانب سے مدثر چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم ممنون حیدر  نے خلیل الرحمان قمر کی ایک مبینہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے واقعے کی تحقیقات کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے دلائل طلب کر لئے ہیں۔