بابا گورو نانک کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج سے آغاز

11-03-2025

(لاہور نیوز) بابا گورو نانک کے 556 ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات آج سے شروع ہوں گی۔

مختلف ممالک اور اندرون ملک سے سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد کا سلسلہ جاری ہے، بھارت سے دو ہزار سے زائد سکھ یاتری آج ننکانہ صاحب پہنچیں گے۔ سندھ سے یاتری بذریعہ ٹرین ننکانہ صاحب پہنچ گئے، ضلعی انتظامیہ  نے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس حوالے سے متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، اجلاس کو بتایا گیا بھارتی سکھ یاتریوں کو تقریبات میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، تاہم بھارت کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو پاکستان نہیں بھیجے گی۔ ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا ہم دنیا بھر سے آنیوالے یاتریوں کو خوش آمدید کہیں گے اور انہیں ہر ممکن سکیورٹی اور سفری سہولتیں فراہم کی جائیں گے، اجلاس میں سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ بھی موجود تھے۔