فضائی آلودگی بڑھنے لگی، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 218 ریکارڈ
11-02-2025
(لاہور نیوز) لاہور میں فضائی آلودگی نے ڈیرے جمالیے، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 218 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سی ای آر پی آفس شہر کا آلودہ ترین علاقہ قرار دیا گیا جس کا اے کیو آئی 332 ریکارڈ کیا گیا ہے ساتھ ہی اقبال ٹاؤن 283، پیراگون 252، شادمان میں شرح آلودگی 238ریکارڈ کی گئی۔ اسکے علاوہ بیدیاں روڈ 213، گلبرگ میں 193، فیروز پور روڈ پر اے کیو آئی 183، عسکری ٹین 180، جنریشن پرائیویٹ لمیٹڈ میں شرح آلودگی 136 ریکارڈ کی گئی، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ماسک کا استعمال لازم بنائیں۔