شہر لاہور میں بغیر فٹس گاڑیوں کا داخلہ ممنوع

11-02-2025

(لاہور نیوز) سموگ کے تدارک کیلئے ٹریفک پولیس متحرک، چیف ٹریفک آفیسر لاہور نے شہر میں بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ والی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اکتوبر کے دوران بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ 24 ہزار 591 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ 17 ہزار سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور 8 ہزار کے قریب مٹی یا ریت لے جانے والی غیر محفوظ ٹرالیوں کو بھی چالان کیا گیا۔ سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں رواں سال اکتوبر میں چار گنا زیادہ کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، شہری اپنی گاڑیوں کی بروقت مرمت کرائیں تاکہ سموگ کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے، ٹریفک پولیس آئندہ دنوں میں کارروائیاں مزید سخت کرے گی۔