پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں فیصل آباد پہنچ گئیں
11-02-2025
(ویب ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ون ڈے سیریز کے لیے فیصل آباد پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام کے بعد آج دونوں ٹیمیں فیصل آباد پہنچیں جہاں تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ فیصل آباد پہنچنے پر دونوں ٹیموں کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھول نچھاور کیے گئے۔دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 4 نومبر سے ہوگا جبکہ دیگر دو میچز 6 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی جبکہ تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے 1-2 سے فتح حاصل کی۔